پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (پالف) انکارپوریٹڈ نے دوسری بین الاقوامی علامہ اقبال کانفرنس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔یہ کانفرنس دو مراحل پر مشتمل ہو گی۔ جس میں پہلا حصہ آن لائن ۶ ستمبر ۲۰۲۵ کو ہو گا جبکہ دوسراحصہ بالمشافہ ایڈیلیڈ آسٹریلیا میں ۹ نومبر ۲۰۲۵ کو ہو گا۔ یہ تاریخی علمی و ادبی کانفرنس علامہ محمد اقبالؒ کی فکری میراث کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے کے عزم کی علامت ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر سے دانشوروں، شعراء، اور محققین کو یکجا کرنا ہے تاکہ اقبال کی فکر کی عصر حاضر میں اہمیت کو تعلیم، تہذیبی شناخت، اور عالمی امن جیسے موضوعات پر زیر بحث لایا جا سکے۔ کانفرس میں دنیا بھر سے ماہرین اقبال اپنے مقالات کے ساتھ شریک ہوں گے جن میں نمایاں نام پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی، پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق خان، ڈاکٹر عبدالروف رفیقی (ڈائریکٹر، اقبال اکیڈمی پاکستان)، ڈاکٹر شیر علی، ڈاکٹر تقی عابدی سید (کینیڈا)، محترمہ غوثیہ سلطان نوری (امریکہ)، طارق محمود مرزا (آسٹریلیا)، سیدہ ایف. گیلانی (آسٹریلیا)، ڈاکٹر عابد شیروانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عادل سعید قریشی، ڈاکٹر تمنا شاہین (بھارت)، ڈاکٹر راحیلہ بی بی، ڈاکٹر شگفتہ فردوس، ڈاکٹر یاسمین کوثر، اور ڈاکٹر ریاض توحیدی (کشمیر) شریک ہیں۔

  • Integer vitae libero ac risus egestas placerat.
  • Fusce lobortis lorem at ipsum semper sagittis.
  • Cras ornare tristique eros elit nulla nec ante.
  • Ut aliquam sollicitudin iaculis ultricies nulla.
  • Vivamus molestie gravida turpis lobortis lorem.
  • Nam convallis pellentesque nisl commodo nulla.

Finibus Bonorum et Malorum

You Might Also Like

03 Comments

Leave A Comment

Don’t worry ! Your email address will not be published. Required fields are marked (*).

Get Newsletter

Advertisement

Voting Poll (Checkbox)

Voting Poll (Radio)

Readers Opinion