- Islamabad
- 31°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
بے رخی تلخ لگ رہی ہے مجھے / بلال آدر
بے رخی تلخ لگ رہی ہے مجھے
زہر سی تلخ لگ رہی ہے مجھے
کون جانے کہ زندہ ہو کر بھی
زندگی تلخ لگ رہی ہے مجھے
کیا کہوں مفلسی کے بارے میں
بس بھئی تلخ لگ رہی ہے مجھے
بس مرا سب پہ چل رہا تھا کیا؟
بے بسی تلخ لگ رہی ہے مجھے
آشناؤں سے آشنا کیوں ہوں
آگہی تلخ لگ رہی ہے مجھے
اس قدر غم زدہ رہا ہوں میں
اب ہنسی تلخ لگ رہی ہے مجھے
یہ عجب ہے بہت عجب آدر
ہر خوشی تلخ لگ رہی ہے مجھے
-
خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع شہید بینظیر آباد کا دورہ کیا اور انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں مسائل اور حفاظتی اقدامات پر بات چیت کی۔
-
حماس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی وہ حالیہ قرارداد جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کرتی ہے، فلسطینی عوام کی سیاسی اور انسانی ضروریات کو پورا نہیں کرتی۔ اس سے قبل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کے لیے امریکہ کی تجویز کردہ ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments