- Islamabad
- 27.1°C
- Today ( Sunday, 26 April 2026)
جواہرات بہت خوش نما سنگھار میں ہیں / بدر۔م۔ ژرف
جواہرات بہت خوش نما سنگھار میں ہیں
خلل پذیر ہیں گو دل پذیر پیار میں ہیں
مجھے مراد کا حاصل ہے سہل کر لینا
مفاد اس سے مگر تیرے اختیار میں ہیں
بقیہ اچھے ہوں جیسے گزرنے والے تھے
رفاقتوں کے جو لمحات انتظار میں ہیں
جنون میں تھا ابھی جانا، عندلیب کا رمز
بہار ان میں نہیں ہے کہ جو بہار میں ہیں
ہزار شہر میں تھے گرد خیز، گم کردہ
فقیرِ گم شدہ کی پستیٔ مزار میں ہیں
رواں ہیں دیدۂ جاناں کو اشک بہرِ مقام
خلیج آبِ ستادہ کے انحصار میں ہیں
اصول پیش رہا گرچہ کرب شدت تھا
سرشک چشم گریزاں مگر قطار میں ہیں
نم ان کی آنکھ میں ارحم تھا میرے گریہ میں
دھنک کے رنگ سبھی شامل آبشار میں ہیں
کبھی نہیں تھا سروکار روزگار سے ژرفؔ
یہ روزگار کے جھگڑے بھی روزگار میں ہیں
-
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری کو معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو قومی یکجہتی اور ملی جذبے سے حل کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی، خطے میں جاری گریٹ گیم کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر حکمت ع...
-
مائیکل جیکسن کے زندہ ہونے کی قیاس آرائیاں ایک بار پھر شدت اختیار کر رہی ہیں، کیونکہ کچھ مداحوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے حالیہ تصاویر اور ویڈیوز میں "کنگ آف پاپ" کو دیکھا ہے۔ حالانکہ وہ 2009 میں سرکاری طور پر انتقال کر چکے ہیں، مگر کچھ نظریات کے مطابق انہوں نے شہرت ...
Stay Connected
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments