- Islamabad
- 31.6°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے / ڈاکٹر دلدار احمد علوی
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے
کوئی آواز دروں خانہ ءِ جاں تک پہنچے
شرق تا غرب ہر اک پیر و جواں تک پہنچے
”میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے“
اُس تبسم کی جھلک قلبِ تپاں تک پہنچے
کھل اٹھے غنچہ ءِ دل مشک جہاں تک پہنچے
میری مہجوری ءِ پیہم کابھی درماں یا رب
قافلے شوق کے اسرارِ نہاں تک پہنچے
حوصلے نے گل و گلزار کیا صحرا کو
پاؤں ہمت کے سرِ کوہستاں تک پہنچے
مر گئے گھٹ کے دم اپنے ہی نہاں خانے میں
دل کے ارمان بہت کم ہی زباں تک پہنچے
پیار کہتے ہیں جسے نام ہے قربانی کا
وہ تجارت ہے کہ جو سود و زیاں تک پہنچے
اتنا آسان نہ تھا عشق کی منزل کا سفر
زندگی ہم نے لٹائی تو یہاں تک پہنچے
تو نے جو آگ لگائی تھی مرے آنگن میں
اس کے شعلے ہیں جو یہ تیرے مکاں تک پہنچے
میرا کردار بھی ہے گردشِ ایام کے ساتھ
بے سبب نغمے نہیں آہ و فغاں تک پہنچے
زندگی پھونک چکی آتشِ فرقت دلدار
آگے یہ دشمنِ جاں جانے کہاں تک پہنچے
-
2023 میں، امریکی موبائل فون کمپنی 'ایپل' نے سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی بننے کے بعد 12 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 'ایپل' نے 19.4 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیا، جبکہ سام سنگ کا حصہ 20.1 فیصد رہا۔ موبائل فون فروخت میں...
-
مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی بورڈ میں نیا بٹن 'کوپائلٹ' شامل کر رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین مصنوعی ذہانت/آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور ونڈوز کے فیچرز تک بھی آسانی سے پہنچ سکیں گے۔ 1990ء میں آخری ب...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments