- Islamabad
- 33.2°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے / ڈاکٹر دلدار احمد علوی
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے
کوئی آواز دروں خانہ ءِ جاں تک پہنچے
شرق تا غرب ہر اک پیر و جواں تک پہنچے
”میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے“
اُس تبسم کی جھلک قلبِ تپاں تک پہنچے
کھل اٹھے غنچہ ءِ دل مشک جہاں تک پہنچے
میری مہجوری ءِ پیہم کابھی درماں یا رب
قافلے شوق کے اسرارِ نہاں تک پہنچے
حوصلے نے گل و گلزار کیا صحرا کو
پاؤں ہمت کے سرِ کوہستاں تک پہنچے
مر گئے گھٹ کے دم اپنے ہی نہاں خانے میں
دل کے ارمان بہت کم ہی زباں تک پہنچے
پیار کہتے ہیں جسے نام ہے قربانی کا
وہ تجارت ہے کہ جو سود و زیاں تک پہنچے
اتنا آسان نہ تھا عشق کی منزل کا سفر
زندگی ہم نے لٹائی تو یہاں تک پہنچے
تو نے جو آگ لگائی تھی مرے آنگن میں
اس کے شعلے ہیں جو یہ تیرے مکاں تک پہنچے
میرا کردار بھی ہے گردشِ ایام کے ساتھ
بے سبب نغمے نہیں آہ و فغاں تک پہنچے
زندگی پھونک چکی آتشِ فرقت دلدار
آگے یہ دشمنِ جاں جانے کہاں تک پہنچے
-
کوئی ثانی نہیں تیرے کردار کا
یہ فسوں ہے تری شریں گفتار کا
عمر بھر تیرے دشمن کی کاوش رہی
راستہ روک لے ایسے سردار کا
خوابِ اقبال پورا نہ جو کر سکے
ایک گھاؤ ہے یہ ننگی تلوار کا
ہر جتن کر لیا اُس ریاکار نے
اس...
-
قلم کاروان اسلام آباد کی فکری نشست بدھ مورخہ ۱۷جنوری ۲۰۲۴ء بعد نماز عشاء مواصلاتی رابطوں پر منعقد ہوئی۔ پیش نامے کے مطابق نشست میں جامعۃ الازہرمصرسے ماہرعلوم شریعہ جناب علامہ محمدکاشف نورالازہری کا"نہ مال غنیمت نہ کشورکشائی(نصف آخر)"کے موضوع پرخطاب طے ک...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments