- Islamabad
- 30.5°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے / ڈاکٹر دلدار احمد علوی
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے
کوئی آواز دروں خانہ ءِ جاں تک پہنچے
شرق تا غرب ہر اک پیر و جواں تک پہنچے
”میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے“
اُس تبسم کی جھلک قلبِ تپاں تک پہنچے
کھل اٹھے غنچہ ءِ دل مشک جہاں تک پہنچے
میری مہجوری ءِ پیہم کابھی درماں یا رب
قافلے شوق کے اسرارِ نہاں تک پہنچے
حوصلے نے گل و گلزار کیا صحرا کو
پاؤں ہمت کے سرِ کوہستاں تک پہنچے
مر گئے گھٹ کے دم اپنے ہی نہاں خانے میں
دل کے ارمان بہت کم ہی زباں تک پہنچے
پیار کہتے ہیں جسے نام ہے قربانی کا
وہ تجارت ہے کہ جو سود و زیاں تک پہنچے
اتنا آسان نہ تھا عشق کی منزل کا سفر
زندگی ہم نے لٹائی تو یہاں تک پہنچے
تو نے جو آگ لگائی تھی مرے آنگن میں
اس کے شعلے ہیں جو یہ تیرے مکاں تک پہنچے
میرا کردار بھی ہے گردشِ ایام کے ساتھ
بے سبب نغمے نہیں آہ و فغاں تک پہنچے
زندگی پھونک چکی آتشِ فرقت دلدار
آگے یہ دشمنِ جاں جانے کہاں تک پہنچے
-
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس تک گر گیا
آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 2362 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 62 ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے...
-
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت آئی ٹی کی ڈیجیٹل انفارمیشن منصوبے کیلئے سمری منظور کرلی گئی، منصوبے کیلئے 10 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔
وزارت میری ٹائم کی فشری کیلئے کوالٹی سرٹیفکیٹس کی سمری بھی...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments