- Islamabad
- 23.2°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے / ڈاکٹر دلدار احمد علوی
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے
کوئی آواز دروں خانہ ءِ جاں تک پہنچے
شرق تا غرب ہر اک پیر و جواں تک پہنچے
”میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے“
اُس تبسم کی جھلک قلبِ تپاں تک پہنچے
کھل اٹھے غنچہ ءِ دل مشک جہاں تک پہنچے
میری مہجوری ءِ پیہم کابھی درماں یا رب
قافلے شوق کے اسرارِ نہاں تک پہنچے
حوصلے نے گل و گلزار کیا صحرا کو
پاؤں ہمت کے سرِ کوہستاں تک پہنچے
مر گئے گھٹ کے دم اپنے ہی نہاں خانے میں
دل کے ارمان بہت کم ہی زباں تک پہنچے
پیار کہتے ہیں جسے نام ہے قربانی کا
وہ تجارت ہے کہ جو سود و زیاں تک پہنچے
اتنا آسان نہ تھا عشق کی منزل کا سفر
زندگی ہم نے لٹائی تو یہاں تک پہنچے
تو نے جو آگ لگائی تھی مرے آنگن میں
اس کے شعلے ہیں جو یہ تیرے مکاں تک پہنچے
میرا کردار بھی ہے گردشِ ایام کے ساتھ
بے سبب نغمے نہیں آہ و فغاں تک پہنچے
زندگی پھونک چکی آتشِ فرقت دلدار
آگے یہ دشمنِ جاں جانے کہاں تک پہنچے
-
جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد خواتین کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی۔
وولوارڈٹ، جنہوں نے 2022 ورلڈ کپ کے دوران پہلی بار نمبر 1 پوزیشن حاصل کی ت...
-
پاکستان کے پاور لفٹنگ کے سٹار نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں جاری ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 400 کلوگرام وزن اٹھا کر سکواٹ میں ایشین ریکارڈ بنا دیا۔
نوح بٹ نے 120 پلس کے جی کیٹیگری میں پہلا گولڈ میڈ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments