- Islamabad
- 23.2°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے / ڈاکٹر دلدار احمد علوی
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے
کوئی آواز دروں خانہ ءِ جاں تک پہنچے
شرق تا غرب ہر اک پیر و جواں تک پہنچے
”میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے“
اُس تبسم کی جھلک قلبِ تپاں تک پہنچے
کھل اٹھے غنچہ ءِ دل مشک جہاں تک پہنچے
میری مہجوری ءِ پیہم کابھی درماں یا رب
قافلے شوق کے اسرارِ نہاں تک پہنچے
حوصلے نے گل و گلزار کیا صحرا کو
پاؤں ہمت کے سرِ کوہستاں تک پہنچے
مر گئے گھٹ کے دم اپنے ہی نہاں خانے میں
دل کے ارمان بہت کم ہی زباں تک پہنچے
پیار کہتے ہیں جسے نام ہے قربانی کا
وہ تجارت ہے کہ جو سود و زیاں تک پہنچے
اتنا آسان نہ تھا عشق کی منزل کا سفر
زندگی ہم نے لٹائی تو یہاں تک پہنچے
تو نے جو آگ لگائی تھی مرے آنگن میں
اس کے شعلے ہیں جو یہ تیرے مکاں تک پہنچے
میرا کردار بھی ہے گردشِ ایام کے ساتھ
بے سبب نغمے نہیں آہ و فغاں تک پہنچے
زندگی پھونک چکی آتشِ فرقت دلدار
آگے یہ دشمنِ جاں جانے کہاں تک پہنچے
-
اردن نے ہفتے کے روز آٹھ عرب وزرائے خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی میزبانی کی تاکہ شام کی سیاسی منتقلی پر بات کی جا سکے۔ یہ ملاقات اقابہ میں ہوئی اور اس دوران شام کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث ہمسایہ ممالک میں تشویش پا...
-
مذہبی مدرسہ رجسٹریشن بل پر اتحادی حکومت اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے درمیان جاری مشاورت کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو 17 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مشورہ دیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments