- Islamabad
- 22.7°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے / ڈاکٹر دلدار احمد علوی
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے
کوئی آواز دروں خانہ ءِ جاں تک پہنچے
شرق تا غرب ہر اک پیر و جواں تک پہنچے
”میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے“
اُس تبسم کی جھلک قلبِ تپاں تک پہنچے
کھل اٹھے غنچہ ءِ دل مشک جہاں تک پہنچے
میری مہجوری ءِ پیہم کابھی درماں یا رب
قافلے شوق کے اسرارِ نہاں تک پہنچے
حوصلے نے گل و گلزار کیا صحرا کو
پاؤں ہمت کے سرِ کوہستاں تک پہنچے
مر گئے گھٹ کے دم اپنے ہی نہاں خانے میں
دل کے ارمان بہت کم ہی زباں تک پہنچے
پیار کہتے ہیں جسے نام ہے قربانی کا
وہ تجارت ہے کہ جو سود و زیاں تک پہنچے
اتنا آسان نہ تھا عشق کی منزل کا سفر
زندگی ہم نے لٹائی تو یہاں تک پہنچے
تو نے جو آگ لگائی تھی مرے آنگن میں
اس کے شعلے ہیں جو یہ تیرے مکاں تک پہنچے
میرا کردار بھی ہے گردشِ ایام کے ساتھ
بے سبب نغمے نہیں آہ و فغاں تک پہنچے
زندگی پھونک چکی آتشِ فرقت دلدار
آگے یہ دشمنِ جاں جانے کہاں تک پہنچے
-
اسرائیلی افواج نے نیٹزاریم کوریڈور سے انخلا کر لیا ہے، جو غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والا ایک فوجی زون تھا۔ یہ انخلا اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ ماہ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی ایک اہم شرط تھی۔ ممتاز ...
-
شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49ویں موروثی امام، آغا خان چہارم کی نمازِ جنازہ لزبن میں ادا کر دی گئی۔ ہفتے کے روز اسماعیلی کمیونٹی سینٹر میں ہونے والی نجی تقریب میں دنیا بھر سے معززین نے شرکت کی، جن میں پرتگال کے صدر مار...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments