- Islamabad
- 35.5°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
ہم دشتِ بے کــــنار میں وَحشت سے مَر گئے / پرویز ساحر
ہم دشتِ بے کــــنار میں وَحشت سے مَر گئے
حیرت کی بات یہ ہے کہ حیرت سے مر گئے
اِس دَور ِ بے لحــــــاظ میں جیـــنا عـــذاب ہے
ہیں خوش نصیب لوگـــ جو عزّت سے مر گئے
اِن حُکــم رانِ وقت پہ ' لعنت ' کے چار حرف
سارے عــوام اِن کی سیـــــاست سے مر گئے
تقسیــــم کر دیا گیــــــا ہم کو کچھ اِس طـــــرح
ہم ایکــــــ دوســــرے کی حماقت سے مر گئے
جــــو زندہ رہ گئے ہیں وہ کچھ بـــولتے نہیــں
ہم میں جو با ضمیـر تھے' کثرت سے مر گئے
اَجھّـــا ہُوا کہ مَــوت کو اَرزاں کِیـــــــا گیــــــا
اجھّــــا ہُوا کہ لوگـــــــــ سہُولت سے مر گئے
ہم تو سمجھ رہے تھے کہ اَحســـاس ہے اُنھیں
ہم ایسے ســادہ لَــوح کہ غُربت سے مر گئے
-
آسٹریلیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی کرٹلی بیل جنسی زیادتی کیس میں بے قصور ٹھہرے۔
کرٹلی بیل کو 2022 میں بوندی بیچ کے قریب ایک ہوٹل کے بار کے ٹوائلٹ میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے تین الزامات میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ 35 سالہ نوجوان ...
-
دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے بنیادی نقصانات سامنے آ رہے ہیں، اور ماحول کی حفاظت اور ترقی کے لیے عالمی سطح پہ کئی تنظیمیں اور ادارے کام کر رہے ہیں۔ پلاسٹک کی صنعت نے انسانی زندگی میں بہتریاں لائی ہیں، لیکن اس کے استعمال کی زیادتی نے ماحول کو خاصا نقصان پہنچایا ہے جس...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments