- Islamabad
- 23.2°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
ہم دشتِ بے کــــنار میں وَحشت سے مَر گئے / پرویز ساحر
ہم دشتِ بے کــــنار میں وَحشت سے مَر گئے
حیرت کی بات یہ ہے کہ حیرت سے مر گئے
اِس دَور ِ بے لحــــــاظ میں جیـــنا عـــذاب ہے
ہیں خوش نصیب لوگـــ جو عزّت سے مر گئے
اِن حُکــم رانِ وقت پہ ' لعنت ' کے چار حرف
سارے عــوام اِن کی سیـــــاست سے مر گئے
تقسیــــم کر دیا گیــــــا ہم کو کچھ اِس طـــــرح
ہم ایکــــــ دوســــرے کی حماقت سے مر گئے
جــــو زندہ رہ گئے ہیں وہ کچھ بـــولتے نہیــں
ہم میں جو با ضمیـر تھے' کثرت سے مر گئے
اَجھّـــا ہُوا کہ مَــوت کو اَرزاں کِیـــــــا گیــــــا
اجھّــــا ہُوا کہ لوگـــــــــ سہُولت سے مر گئے
ہم تو سمجھ رہے تھے کہ اَحســـاس ہے اُنھیں
ہم ایسے ســادہ لَــوح کہ غُربت سے مر گئے
-
دنیا نے 2025 کا شاندار استقبال شاندار تقریبات، آتش بازی اور ثقافتی رنگینیوں کے ساتھ کیا۔ دنیا بھر کے مشہور مقامات اور شہروں نے خوشی اور امید کے مناظر پیش کیے، جہاں آسمان رنگین روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔
سڈنی، آسٹریلیا
-
برج حمل (21 مارچ - 19 اپریل) 2025 برج حمل کے لیے ترقی کا سال ہوگا۔ آپ کی توانائی اور عزم آپ کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد کریں گے، اور نئے مواقع دروازے پر دستک دیں گے۔ تاہم، کام اور ذاتی زندگی...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments