- Islamabad
- 28.8°C
- Today ( Thursday, 23 April 2026)
216 قیدی ملیر جیل سے دیواریں توڑ کر فرار
کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے۔ فرار کی کوشش کے دوران قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک قیدی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے، جبکہ ایف سی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
زلزلے کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے عارضی طور پر باہر نکالا گیا تھا، جس کا فائدہ اٹھا کر قیدیوں نے فرار کی کوشش کی۔ اب تک 80 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
وزیرِ جیل سندھ، علی حسن زرداری نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور ڈی آئی جی جیل سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور علاقے کو مکمل طور پر گھیرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے قیدیوں کو ہر صورت گرفتار کیا جائے اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی جیل حسن سہتو اور ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے بتایا کہ دوبارہ گرفتار کیے گئے قیدیوں کو فی الحال سکھن تھانے کے لاک اپ میں رکھا گیا ہے۔
-
چینی سائنس دانوں نے تیانجن یونیورسٹی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ میں پروفیسر جیاؤ کیوئی کی سرپرستی میں کامیابی کے ساتھ ایک پروٹون ایکسچینج میمبرین فیول سیل تیار کیا ہے جس میں انتہائی اعلیٰ والیومیٹرک پاور ڈینسٹی ہے۔ یہ کامیابی مرکزی دھارے کے ہم منصبوں کو 80 فیصد سے زیادہ پیچھے چ...
-
جنوب مشرقی ایشیا میں واقع، ویتنام ایک دلفریب ملک ہے جو اپنی ثقافت، تاریخ اور قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ ویتنام 10ویں صدی میں آزادی حاصل کرنے سے پہلے ایک ہزار سال تک چینی تسلط میں تھا۔ اس کے بعد، اسے فرانسیسی نوآبادیات کا سامنا کرنا پڑا اور بعد میں...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments