- Islamabad
- 29.9°C
- Today ( Thursday, 23 April 2026)
- Home
- مذہبی شاعری
- نعت رسول مقبول / خورشید احمد عون
نعت رسول مقبول / خورشید احمد عون
کب لبا س فاخرہ پہنے بدن میں مست ہے
دل تو ذکر مصطفی کی انجمن میں مست ہے
اہلِ دنیا پوربی آب و ہوا میں خوش رہیں
اپنا من شہرِ محمد کی پون میں مست ہے
نفرتوں کی آتشیں زنجیر نے جھلسا دیا
یا نبی امت اسی رسم کہن میں مست ہے
بس یہں اس کی غذا ہے بس یہں اس کی ردا
عون تو سرکار کی خاک وطن میں مست ہے
مصنف کے بارے میں
خورشید احمد عون مزاح نگار اور افسانہ نویس ہیں۔ اب تک ان کی تین کتب شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں "فقیرستان سے آدم نگر تک"، "ماوراے تبسم" اور "کوچے سے ہم نکلے" شامل ہیں۔
-
کیا آپ کا دل تسلیم کرتا ہے کہ اتفاق میں برکت ہوتی ہے بجاہے کہ پوری قوم مل جل کر کسی پر ٹوٹ پڑے تو اُسے ختم کر دیتی ہے مگر اس سے برکت نہیں بحران پیدا ہوتا ہے۔ آٹے اور چینی کا بحران بھی قوم کے اس اتفاق سے پیدا ہوتا ہے۔ یعنی ہماری قوم نے اس پر اتفاق کیا ہوا ہے کہ آٹا اور چینی ...
-
یہ میری خوش قسمتی (یا بدقسمتی) ہے کہ پورے شہر میں صرف مجھے ایسے پڑوسی میسر ہیں جو اپنے حقوق العباد سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ اُنہیں پورا کروانے کے لیے کمربستہ بھی رہتے ہیں۔ چنانچہ اُنہو ں نے گلے شکوؤں، طنز کے نشتروں اور بعض اُوقات دھینگا مشتی جیسی نازیبا سمجھ حرکت کو زیبا سمج...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.




Facebook Comments