- Islamabad
- 29.4°C
- Today ( Thursday, 23 April 2026)
- Home
- مذہبی شاعری
- نعت رسول مقبول / خورشید احمد عون
نعت رسول مقبول / خورشید احمد عون
کب لبا س فاخرہ پہنے بدن میں مست ہے
دل تو ذکر مصطفی کی انجمن میں مست ہے
اہلِ دنیا پوربی آب و ہوا میں خوش رہیں
اپنا من شہرِ محمد کی پون میں مست ہے
نفرتوں کی آتشیں زنجیر نے جھلسا دیا
یا نبی امت اسی رسم کہن میں مست ہے
بس یہں اس کی غذا ہے بس یہں اس کی ردا
عون تو سرکار کی خاک وطن میں مست ہے
مصنف کے بارے میں
خورشید احمد عون مزاح نگار اور افسانہ نویس ہیں۔ اب تک ان کی تین کتب شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں "فقیرستان سے آدم نگر تک"، "ماوراے تبسم" اور "کوچے سے ہم نکلے" شامل ہیں۔
-
ایک عام آدمی کا کبھی گھی گھنا ہوتا ہے۔ اور کبھی اُسے مٹھی بھر چنا نصیب ہوتا ہے۔ لیکن اسے ملک کے پڑھے لکھے مچھندر کو ڈگریوں کے باوجودمٹھی بھر آٹا نصیب نہیں ہوتا اور تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی اُسے روٹی حاصل کرنے کے لیے بہت دوڑ دھوپ کرنی پڑتی ہے۔
کبھی آپ نے سوچا ... -
کب لبا س فاخرہ پہنے بدن میں مست ہے
دل تو ذکر مصطفی کی انجمن میں مست ہےاہلِ دنیا پوربی آب و ہوا میں خوش رہیں
اپنا من شہرِ محمد کی پون میں مست ہےنفرتوں کی آتشیں زنجیر نے جھلسا دیا
یا نبی امت اسی رسم کہن میں مست...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.




Facebook Comments