سویڈش اسکول آف اسپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنسز سے وابستہ سائنس داں اور اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر بولم کہتی ہیں کہ پروسٹیٹ کینسر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنے کارڈیویسکیولر سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے نسبتاً سخت ورزش کریں اور اس سلسلے میں سائیکلنگ، جاگنگ اور سوئمنگ بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔

سائنسی جریدے برٹش جنرل آف  اسپورٹس میڈیسن کی حالیہ اشاعت میں شامل تحقیق کے لیے 57 ہزار سے زائد مردوں کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا۔

سات سال کے عرصے کے دوران تحقیق کے 57 ہزار شرکا میں سے 592 مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی جن میں سے 46 انتقال کرگئے۔

تحقیق کے دوران جن مردوں کی فٹنس میں 3 فیصد بہتری  آئی ان میں پروسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 35 فیصد کم ہوگیا۔

محققین کے مطابق پروسٹیٹ کینسر کے خطرے سے  بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد حضرات دل اور نظام دوران خون کو صحت مند رکھنےو الی ورزشوں کو معمول بنائیں۔

  • Integer vitae libero ac risus egestas placerat.
  • Fusce lobortis lorem at ipsum semper sagittis.
  • Cras ornare tristique eros elit nulla nec ante.
  • Ut aliquam sollicitudin iaculis ultricies nulla.
  • Vivamus molestie gravida turpis lobortis lorem.
  • Nam convallis pellentesque nisl commodo nulla.

Finibus Bonorum et Malorum

You Might Also Like

03 Comments

Leave A Comment

Don’t worry ! Your email address will not be published. Required fields are marked (*).

Get Newsletter

Advertisement

Voting Poll (Checkbox)

Voting Poll (Radio)

Readers Opinion