نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، مگر اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو ہمارا جواب سخت اور بھرپور ہوگا۔

انہوں نے حالیہ پہلگام واقعے میں جاں بحق شہریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کا قتل ناقابل قبول ہے اور پاکستان ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے تاکہ اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانی روکا تو یہ پاکستان کے لیے جنگ کے مترادف ہوگا:

"پانی پاکستان کی زندگی ہے، اس میں مداخلت ناقابل برداشت ہے۔"

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کا نوٹس لے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کا بھی اعادہ کیا گیا۔

  • Integer vitae libero ac risus egestas placerat.
  • Fusce lobortis lorem at ipsum semper sagittis.
  • Cras ornare tristique eros elit nulla nec ante.
  • Ut aliquam sollicitudin iaculis ultricies nulla.
  • Vivamus molestie gravida turpis lobortis lorem.
  • Nam convallis pellentesque nisl commodo nulla.

Finibus Bonorum et Malorum

You Might Also Like

03 Comments

Leave A Comment

Don’t worry ! Your email address will not be published. Required fields are marked (*).

Get Newsletter

Advertisement

Voting Poll (Checkbox)

Voting Poll (Radio)

Readers Opinion