وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں اور رافیل طیارے کا گرنا مودی کو قیامت تک یاد رہے گا۔

وزیراعظم نے یہ بات پاک فضائیہ کے جوانوں سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے خلاف شاندار فتح پر مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا جنگی جنون اب اتر چکا ہے اور اب وقت ہے کہ امن کی بات کی جائے۔  شہباز شریف نے کہا کہ "ابھی میں اُن عظیم ماؤں کے بیٹوں سے مل کر آیا ہوں جنہوں نے دشمن کی غرور، تکبر اور جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔ ان جوانوں نے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کیا"۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مختصر جنگ میں پاکستان نے نہ صرف دشمن کے دانت توڑے بلکہ خطے اور دنیا میں طاقت کا توازن بھی بدل دیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ "اس عظیم کامیابی پر ہماری گردنیں اللہ کے حضور جھکی ہوئی ہیں"۔  مزید کہا کہ: "ہم نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اگر دوبارہ میلی آنکھ سے وطن عزیز کی طرف دیکھا تو اس کو پاؤں تلے روند دیا جائے گا۔"

  • Integer vitae libero ac risus egestas placerat.
  • Fusce lobortis lorem at ipsum semper sagittis.
  • Cras ornare tristique eros elit nulla nec ante.
  • Ut aliquam sollicitudin iaculis ultricies nulla.
  • Vivamus molestie gravida turpis lobortis lorem.
  • Nam convallis pellentesque nisl commodo nulla.

Finibus Bonorum et Malorum

You Might Also Like

03 Comments

Leave A Comment

Don’t worry ! Your email address will not be published. Required fields are marked (*).

Get Newsletter

Advertisement

Voting Poll (Checkbox)

Voting Poll (Radio)

Readers Opinion