ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی کے بعد “صیہونی دشمن” کو سخت سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خامنہ ای کا پہلا باضابطہ ردعمل ہے جو انہوں نے حملوں کے بعد دیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا، "اگر موجودہ ایرانی حکومت ایران کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی، تو تبدیلی کیوں نہ ہو؟"

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کو اپنے حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اور خطے میں کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے فوردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے باوجود تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں ہوا۔

ایران کے مطابق 13 جون سے اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد اب تک 400 سے زائد افراد جاں بحق اور 3,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے بھی ایرانی حملوں میں 24 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

  • Integer vitae libero ac risus egestas placerat.
  • Fusce lobortis lorem at ipsum semper sagittis.
  • Cras ornare tristique eros elit nulla nec ante.
  • Ut aliquam sollicitudin iaculis ultricies nulla.
  • Vivamus molestie gravida turpis lobortis lorem.
  • Nam convallis pellentesque nisl commodo nulla.

Finibus Bonorum et Malorum

You Might Also Like

03 Comments

Leave A Comment

Don’t worry ! Your email address will not be published. Required fields are marked (*).

Get Newsletter

Advertisement

Voting Poll (Checkbox)

Voting Poll (Radio)

Readers Opinion