اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، جب فرانزک تجزیے میں ڈیفنس فیز 6 میں واقع ان کے فلیٹ سے ملنے والے پیالوں میں سمندری نمک کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے کل چھ نمونے لیے گئے، جن میں پانچ پیالوں سے اور ایک کچن کے نمک سے حاصل کیا گیا۔ تجزیے میں پتہ چلا کہ پیالوں میں موجود سفوف سمندری نمک تھا جبکہ کچن کا نمک اس سے کیمیائی طور پر مختلف تھا۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق سمندری نمک عموماً بدبو ختم کرنے اور کیڑوں کو دور رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پیالوں میں اس خاص نمک کی موجودگی نے اس کے ممکنہ مقاصد پر شکوک پیدا کر دیے ہیں، اور یہ واقعے کی تہہ تک پہنچنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل ایریا، ڈیفنس فیز 6 میں ان کے فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرایہ ادا نہ کرنے پر عدالتی بیلف نے زبردستی دروازہ کھلوایا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، وہ تقریباً آٹھ ماہ قبل وفات پا چکی تھیں۔ آخری بار انہیں ستمبر 2024 میں کسی کمرشل شوٹ میں دیکھا گیا تھا۔

  • Integer vitae libero ac risus egestas placerat.
  • Fusce lobortis lorem at ipsum semper sagittis.
  • Cras ornare tristique eros elit nulla nec ante.
  • Ut aliquam sollicitudin iaculis ultricies nulla.
  • Vivamus molestie gravida turpis lobortis lorem.
  • Nam convallis pellentesque nisl commodo nulla.

Finibus Bonorum et Malorum

You Might Also Like

03 Comments

Leave A Comment

Don’t worry ! Your email address will not be published. Required fields are marked (*).

Get Newsletter

Advertisement

Voting Poll (Checkbox)

Voting Poll (Radio)

Readers Opinion