پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (پالف) انکارپوریٹڈ نے 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کے پُرمسرت اور بابرکت موقع کی خوشی میں اپنے سالانہ عید عشائیے کا انعقاد نہایت سادگی سےکیا۔ یہ باوقار تقریب ساؤتھ آسٹریلیا میں منعقد ہوئی، جہاں کمیونٹی کے معزز اراکین، خاندانوں اور احباب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نہایت جوش و خروش اور باہمی مسرت کے ساتھ اس تقریب میں حصہ لیا، جس سے عید کی خوشیوں اور اجتماعی ہم آہنگی کی خوبصورت جھلک نمایاں ہوئی۔

تقریب کا آغاز نہایت روح پرور انداز میں تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ضیاء الحق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پالف کو حاصل ہوئی۔ ان کی خوش الحان تلاوت نے محفل کو ایک روحانی فضا عطا کی اور حاضرین کو عید کے حقیقی پیغام -شکرگزاری، ہمدردی اور اتحاد-کی طرف متوجہ کیا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محسن علی آرزو، سیکریٹری جنرل نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ اپنی شگفتہ بیانی، وقار اور ادبی ذوق کے ساتھ انہوں نے پوری تقریب کو مربوط اور دلکش انداز میں آگے بڑھایا، جس سے حاضرین کی دلچسپی مسلسل برقرار رہی۔انہوں نے علامہ اقبال اشعار بھی حاضرین کی نذر کیے۔

صدر پالف، ڈاکٹر افضل رضوی نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کو دلی خوش آمدید کہا اور تنظیم کے مقاصد کے فروغ میں کمیونٹی کی مسلسل معاونت اور بھرپور شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پالف کا بنیادی مقصد پاکستانی نژاد آسٹریلوی کمیونٹی کے درمیان ادبی، ثقافتی اور فکری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ ڈاکٹرافضل رضوی نے عید کی بنیادی اقدار-اتحاد، سخاوت اور باہمی احترام-پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو ترغیب دی کہ وہ ان اصولوں کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔

  • Integer vitae libero ac risus egestas placerat.
  • Fusce lobortis lorem at ipsum semper sagittis.
  • Cras ornare tristique eros elit nulla nec ante.
  • Ut aliquam sollicitudin iaculis ultricies nulla.
  • Vivamus molestie gravida turpis lobortis lorem.
  • Nam convallis pellentesque nisl commodo nulla.

Finibus Bonorum et Malorum

You Might Also Like

03 Comments

Leave A Comment

Don’t worry ! Your email address will not be published. Required fields are marked (*).

Get Newsletter

Advertisement

Voting Poll (Checkbox)

Voting Poll (Radio)

Readers Opinion