- Islamabad
- 25.5°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے / ڈاکٹر دلدار احمد علوی
پھر کوئی بانگِ درا خوابِ گراں تک پہنچے
کوئی آواز دروں خانہ ءِ جاں تک پہنچے
شرق تا غرب ہر اک پیر و جواں تک پہنچے
”میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے“
اُس تبسم کی جھلک قلبِ تپاں تک پہنچے
کھل اٹھے غنچہ ءِ دل مشک جہاں تک پہنچے
میری مہجوری ءِ پیہم کابھی درماں یا رب
قافلے شوق کے اسرارِ نہاں تک پہنچے
حوصلے نے گل و گلزار کیا صحرا کو
پاؤں ہمت کے سرِ کوہستاں تک پہنچے
مر گئے گھٹ کے دم اپنے ہی نہاں خانے میں
دل کے ارمان بہت کم ہی زباں تک پہنچے
پیار کہتے ہیں جسے نام ہے قربانی کا
وہ تجارت ہے کہ جو سود و زیاں تک پہنچے
اتنا آسان نہ تھا عشق کی منزل کا سفر
زندگی ہم نے لٹائی تو یہاں تک پہنچے
تو نے جو آگ لگائی تھی مرے آنگن میں
اس کے شعلے ہیں جو یہ تیرے مکاں تک پہنچے
میرا کردار بھی ہے گردشِ ایام کے ساتھ
بے سبب نغمے نہیں آہ و فغاں تک پہنچے
زندگی پھونک چکی آتشِ فرقت دلدار
آگے یہ دشمنِ جاں جانے کہاں تک پہنچے
-
آئی پی او سمٹ 2024ء سے خطاب کے دوران نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں اصلاحات لے کر آئے ہیں، رواں مالی سال زرعی ترقی کی شرح 5 فیصد سے زائد رہے گی جب کہ صنعتی ترقی 2 فیصد سے زائد رہے گی ۔ زائد شرح سود...
-
کراچی (ویب ڈیسک): بازارِ حصص میں کاروبار کا رجحان منفی رہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پرانٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 98 پیسے ہے۔
انٹربینک میں ڈا...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments