- Islamabad
- 29.9°C
- Today ( Thursday, 23 April 2026)
- Home
- ادبی سرگرمیاں
- پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم کے زیر اہتمام سالانہ عید ملن تقریب
پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم کے زیر اہتمام سالانہ عید ملن تقریب
پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (پالف) انکارپوریٹڈ نے 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کے پُرمسرت اور بابرکت موقع کی خوشی میں اپنے سالانہ عید عشائیے کا انعقاد نہایت سادگی سےکیا۔ یہ باوقار تقریب ساؤتھ آسٹریلیا میں منعقد ہوئی، جہاں کمیونٹی کے معزز اراکین، خاندانوں اور احباب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نہایت جوش و خروش اور باہمی مسرت کے ساتھ اس تقریب میں حصہ لیا، جس سے عید کی خوشیوں اور اجتماعی ہم آہنگی کی خوبصورت جھلک نمایاں ہوئی۔
تقریب کا آغاز نہایت روح پرور انداز میں تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ضیاء الحق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پالف کو حاصل ہوئی۔ ان کی خوش الحان تلاوت نے محفل کو ایک روحانی فضا عطا کی اور حاضرین کو عید کے حقیقی پیغام -شکرگزاری، ہمدردی اور اتحاد-کی طرف متوجہ کیا۔
تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محسن علی آرزو، سیکریٹری جنرل نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ اپنی شگفتہ بیانی، وقار اور ادبی ذوق کے ساتھ انہوں نے پوری تقریب کو مربوط اور دلکش انداز میں آگے بڑھایا، جس سے حاضرین کی دلچسپی مسلسل برقرار رہی۔انہوں نے علامہ اقبال اشعار بھی حاضرین کی نذر کیے۔
صدر پالف، ڈاکٹر افضل رضوی نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کو دلی خوش آمدید کہا اور تنظیم کے مقاصد کے فروغ میں کمیونٹی کی مسلسل معاونت اور بھرپور شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پالف کا بنیادی مقصد پاکستانی نژاد آسٹریلوی کمیونٹی کے درمیان ادبی، ثقافتی اور فکری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ ڈاکٹرافضل رضوی نے عید کی بنیادی اقدار-اتحاد، سخاوت اور باہمی احترام-پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو ترغیب دی کہ وہ ان اصولوں کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔
-
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے جمعرات کو خدشات کو دور کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کا کردار فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے کیریئر کو ختم کرنا نہیں بلکہ سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر توجہ دینا ہے۔ ریاض نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رؤف کو دیا گیا نوٹس معاہدہ کی خلاف ورزی ...
-
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا اور آئرلینڈ کے کھلاڑی کرٹس کیمفر اور جوش لٹل کو پہلے T20I کے دوران میدان میں جھگڑے کے بعد جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ رضا پر جارحانہ انداز میں کیمفر اور لٹل تک پہنچنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، آئرلینڈ کے تیز گیند باز پر رضا کے ساتھ جسمانی رابطہ کرن...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments