- Islamabad
- 28.2°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
پاکستان ایئر فورس کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور کروز میزائل کامیاب تجربہ
پاکستان ایئر فورس نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک کی رینج میں زمینی اور بحری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فوجی ترجمان نے اس کامیاب تجربے کو قومی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ میزائل جدید نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور انتہائی کم بلندی پر پرواز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی بدولت یہ دشمن کے ریڈار اور میزائل دفاعی نظام کو مؤثر انداز میں چکمہ دے سکتا ہے۔
-
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کے فیصلے سندھ کے وڈیرے نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ہیلتھ سیکٹر کا بجٹ 212 ارب روپے کا ہے۔
-
آزاد جموں و کشمیر میں اتحادی حکومت نے آٹھ ماہ سے زائد عرصہ کے بعد بالآخر چیئرمین اور تین ممبران پر مشتمل پبلک سروس کمیشن تشکیل دے دیا۔ گزشتہ برس 17 نومبر آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد بہار نے پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی، گو کہ ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments