- Islamabad
- 25.5°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
آبائی گھر کو چھوڑ کے دیکھو / طالب انصاری
سنتے آئے ہیں
دیواروں کے کان ہوا کرتے ہیں
لیکن ان کا دل بھی ہوتا ہے
تم اپنے آبائی گھر کو چھوڑ کے دیکھو
یہ دیواریں
کیسے بلک کے روتی ہیں
کہنہ سالی کے باعث چھکتی چوکھٹ
کیسے دہائی دیتی ہے
دروازوں کی بھی
آنکھیں ہوتی ہیں
رستا روکنے والی آنکھیں
بوسیدہ ٹرنکوں میں رکھّی الّم غلّم چیزیں
یک دم کتنی قیمتی ہو جاتی ہیں
چھوٹے چھوٹے طاقوں کی
نصف مربّع فٹ کی وسعت کے آگے
دنیا کتنی چھوٹی لگتی ہے
جن ٹوٹی پھوٹی اینٹوں پر
ننھّے ننھّے کومل پاوٗں
ہنستے کھیلتے جیون کا اظہار کیا کرتے تھے
وہ کچّا پکّا آنگن
پھیل کے نیل گگن جیسا ہو جاتا ہے
گم سم دالانوں کے سنّاٹے بھی
آواز دیا کرتے ہیں
تم اپنے آبائی گھر کو چھوڑ کے دیکھو
-
2023 میں، امریکی موبائل فون کمپنی 'ایپل' نے سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی بننے کے بعد 12 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 'ایپل' نے 19.4 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیا، جبکہ سام سنگ کا حصہ 20.1 فیصد رہا۔ موبائل فون فروخت میں...
-
مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی بورڈ میں نیا بٹن 'کوپائلٹ' شامل کر رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین مصنوعی ذہانت/آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور ونڈوز کے فیچرز تک بھی آسانی سے پہنچ سکیں گے۔ 1990ء میں آخری ب...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments