- Islamabad
- 33.8°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
اردو :ایک نظم / ڈاکٹر عبدالباسط صائم
یہ دور کیا عجیب دور ہے
کہ جس میں دُور دُور تک
ہمارے دور کا الف نہ ب نہ پ نہ ت رہے
نہ ٹ سے ٹہنیاں رہیں کہ جن سے ث ثمر ہی توڑتا ہے اب کوئی
نہ ٹہنیوں سے ج جھولا جھولتا ہے اب کوئی
نہ ح نہ خ نہ د ڈ ذ بولنے کا ذوق ہے ، نہ بولتا ہے اب کوئی
نہ ر سے رات میں چراغ ہی جلا رہے ہیں ہم
نہ ڑ سے ز سے رٌ سے آشنا رہے ہیں ہم
نہ س سے سبق کوئی نہ ش سے کہانیاں
نہ ص صبح ہے کوئی نہ ض ضُو فشانیاں
نہ طائرِ خیال کوئی ط سے نہ ظ سے غرض ہمیں
لگا ہوا ہے ایسٹ انڈیا کمپنی کی سوچ کا مرض ہمیں
سو ع عشق مر رہا ہے غ غیر کے لئے
فراق ف سےجی اٹھا ہے ق قوم کے لئے
سو ک سے کتاب ہے نہ کاغذی مہک رہی ۔۔۔
سو گ گیت لکھنے والے لوگ سارے چپ ہوئے
تو ل م ن و بھی سفر میں رُک گئے
سو ہ سے ہارنے لگی ہے ہم سے ہی زبان آج
ہماری ی سے یاس بن کے رہ گیا ہے سبز گلستان آج
ے یہ سے کیسا دور ہے ۔۔۔الف نہ ب نہ پ رہے
جو رہ گیا تو اے سے بی سے زی تلک سفر رہا
نہ ایک دو نہ تین چار
یہ کیا ستم ہے میرے یار
میں اپنی سر زمیں کے چاند تاروں کو بتاؤں کیا
میں اپنے پیارے بچوں کو کلاس میں پڑھاؤں کیا
کہ ان کی داستان میں
حیات کے مکان میں
جو اے کو بی کو سی کو سر چڑھا رہے ہیں لوگ
ہمارے دور کے الف کو منہ کے بل گرا رہے ہیں لوگ
سو اِن کے دور میں زبان کی جو بھی آج شکل ہے
نہ اس میں کوئی عشق ہے نہ اس میں کوئی عقل ہے
یہ کمتری ہے سوچ کی
اور ایسٹ انڈیا کمپنی کی بے تُکی سے نقل ہے۔۔۔
-
ایک دلکش مقابلے میں، ہندوستان نے FIH ہاکی خواتین کے جونیئر ورلڈ کپ 2023 میں امریکہ کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر 9 واں مقام حاصل کیا۔ کھیل، جو ریگولیشن ٹائم کے بعد 2-2 پر ختم ہوا اور پانچ شوٹ آؤٹ کے بعد اچانک موت تک بڑھا، شدید مقابلے کا مظاہرہ کیا۔ کیئرسٹن تھامسی ن...
-
کلینیکل کارکردگی میں، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 4-0 سے شکست دے کر پول ڈی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، اس کے باوجود جونیئر بلیک سٹکس میچ کے اعدادوشمار میں سرفہرست ہے۔ ابتدائی گول عبدالرحمٰن کی طرف سے آیا، 16 گز کی ہٹ پر ٹرن اوور کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ارشد لیاقت نے بالآخر گول کی...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments