- Islamabad
- 28.2°C
- Today ( Sunday, 26 April 2026)
سائیکلنگ اور جاگنگ سے مردوں میں پروسٹیٹ کینسر میں کمی
سویڈش اسکول آف اسپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنسز سے وابستہ سائنس داں اور اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر بولم کہتی ہیں کہ پروسٹیٹ کینسر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنے کارڈیویسکیولر سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے نسبتاً سخت ورزش کریں اور اس سلسلے میں سائیکلنگ، جاگنگ اور سوئمنگ بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔
سائنسی جریدے برٹش جنرل آف اسپورٹس میڈیسن کی حالیہ اشاعت میں شامل تحقیق کے لیے 57 ہزار سے زائد مردوں کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا۔
سات سال کے عرصے کے دوران تحقیق کے 57 ہزار شرکا میں سے 592 مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی جن میں سے 46 انتقال کرگئے۔
تحقیق کے دوران جن مردوں کی فٹنس میں 3 فیصد بہتری آئی ان میں پروسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 35 فیصد کم ہوگیا۔
محققین کے مطابق پروسٹیٹ کینسر کے خطرے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد حضرات دل اور نظام دوران خون کو صحت مند رکھنےو الی ورزشوں کو معمول بنائیں۔
-
مشہور امریکی باکسر اور کامیاب کاروباری شخصیت جارج فورمین 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فورمین، جنہوں نے مشکل حالات سے نکل کر ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا، اپنے کاروباری منصوبوں کی وجہ سے بھی عالمی شہرت رکھتے تھے۔ ان کے اہل خانہ نے جمعہ ک...
-
22 مارچ 2025 کی صبح، قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد انکور پہنچی تاکہ حیرت انگیز بہاریہ اعتدال (Spring Equinox) کے طلوع آفتاب کا مشاہدہ کر سکے۔
اس موقع پ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments