- Islamabad
- 24.4°C
- Today ( Sunday, 26 April 2026)
سلطانی گواہ / سید ماجد شاہ
وہ کہہ رہا ہے
تمھارے اعضا
زبان پا کر
مخالفت میں
گواہی دیں گے
جو کر رہے ہیں
وہ سب کہیں گے
میں سوچتا ہوں
مخالفت میں جو بولتا ہے
اسی کے جبڑے کے بیلنے میں
زباں سلامت پڑی ہوئی ہے
اسی کی کشت بیاں میں نم ہے
اسی کے لفظوں میں خوشہ خوشہ سنہری رنگت ابل رہی ہے
وہ لاکھ زم زم پکارتا ہے مگر یہ چشمہ فزوں سے بڑھ کراچھل رہا ہے
یہ کس کا دست کرم ہے ایسا
جو یوریا کی بھری ہوئی بوریاں الٹ کر
مرے ہی اعضا مرے مقابل بڑھا رہا ہے
یہ کون ہے جو مجھی کو مجھ سے لڑا رہا ہے
میں اب کٹہرے میں بے زبانی کی بیڑیوں میں
کسا ہوا ہوں
میں اپنے اعضا سے ہٹ کے اب بھی یہ سوچتا ہوں
کہ جب بھی اعضا پلٹ کے آئے
جو میں کہوں گا
وہی کریں گے
-
اسرائیلی فضائی حملوں کی نئی لہر میں جمعرات کی صبح سے اب تک کم از کم 143 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس کے بعد غزہ میں جاری جنگ کے دوران مجموعی شہادتوں کی تعداد 53,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں قائم الـتوبہ کلینک کو نشانہ بنایا...
-
میکسیکو کے صوبے جالسکو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 23 سالہ بیوٹی انفلوئنسر والیریا مارکیز کو ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک لائیو ویڈیو کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ والیریا، جو اپنے میک اپ اور بیوٹی ٹیوٹوریلز کی وجہ سے مقبول تھیں، معمول کی لائیو ویڈیو ریکا...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments