- Islamabad
- 31.6°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
- Home
- قانون سازی
- سوشل میڈیا کا اثر ججز پر نہیں ہونا چاہیے: جسٹس اطہر من اللہ
سوشل میڈیا کا اثر ججز پر نہیں ہونا چاہیے: جسٹس اطہر من اللہ
جسٹس اطہر من اللہ نے سپریم کورٹ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آدھی تاریخ آمریت میں گزری ہے، ڈکٹیٹر شپ میں آزادی اظہار رائے ممکن ہی نہیں۔ انھوں نے صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کے لیے صحافیوں کا کردار کلیدی رہا ہے، کورٹ رپورٹرز سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جج بنا تو پہلا کیس ضمانت کا آیا، بحیثیت جج ہم اپنی کوئی چیز چھپا نہیں سکتے، جج کو آزاد ہونا چاہیے، جج پر جتنی تنقید ہو وہ اثر نہ لے، کوئی جج تنقید کا اثر لے گا تو وہ حلف کی خلاف ورزی کرے گا، عدلیہ کو گھبرانا نہیں چاہیے، نہ خائف ہونا چاہیے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کا اثر ججز پر نہیں ہونا چاہیے، بحیثیت جج ہم پبلک پراپرٹی ہیں، وقت کے ساتھ سچائی خود سامنے آتی ہے، ہمیں اپنے آپ سے سوال پوچھنا چاہیے کہ کہاں جا رہے ہیں، ہم مرضی کے فیصلے، مرضی کی گفتگو چاہتے ہیں۔
-
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت پوری دنیا مذہبی مدارس کے خاتمے کی سازش کر رہی ہے۔
مردان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ پارلیمنٹ کو بے حیثیت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ...
-
معتبر رہنماؤں اور میرے عزیز ہم وطنوں کے نام،
السلام علیکم!
میں ایک عام آدمی ہوں، جو اس وطن میں آپ سب کی طرح زندگی گزار رہا ہے، اور ان دنوں ملک میں جو سیاسی کشیدگیاں اور احتجاجات ہو رہے ہیں، ان سے دل دکھ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments