سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس تک گر گیا

آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 2362 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 62 ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ الیکشن سے ایک روز پہلے انڈیکس 344.85 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 143 پر پہنچ گیا تھا، جبکہ 6 فروری کو 100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 16کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 623 روپے مالیت کے 15 کروڑ 15 لاکھ 95 ہزار 925 شیئرز کا لین دین ہوا۔

You Might Also Like

Get Newsletter

Advertisement