- Islamabad
- 35.5°C
- Today ( Sunday, 26 April 2026)
- Home
- مذہبی شاعری
- عشقِ سیدنا صدیق اکبر / مریدِ اقبال علامہ غلام فرید نقشبندی
عشقِ سیدنا صدیق اکبر / مریدِ اقبال علامہ غلام فرید نقشبندی
وقتِ بت شکنی ولایت تھی نبوت پر سوار
درحقیقت تھی ولایت کو یہ حرکت ناگوار
پر ولایت پہ کھلا ہے یہ نبوت کا مقام
آبجو ہے ہر گھڑی محتاجِ بحرِ بے کنار
لیک ڈھل جائے ولایت عشق کے سانچے میں جب
پھر نبوت کی نگہ میں ہے ولایت راہوار
جب رضا کے آئینے میں عشق ہو جلوہ فگن
یہ ولایت اور نبوت ہیں بلاشک رازدار
سرفرازی ہے ولایت ہو نبوت کی امام
اقتدا کر لے ولایت کی نبوت پُر وقار
جب ولایت انتہائے عشق کو کر لے عبور
جان تک بھی کر دے وہ شانِ نبوت پر نثار
جب فرید اک بوریا ہو زیب تن صدیق کے
عرشِ اعظم پر مناتا جشن ہے پروردگار
-
پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (پالف) انکارپوریٹڈ نے دوسری بین الاقوامی علامہ اقبال کانفرنس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔یہ کانفرنس دو مراحل پر مشتمل ہو گی۔ جس میں پہلا حصہ آن لائن ۶ ستمبر ۲۰۲۵ کو ہو گا جبکہ دوسراحصہ بالمشافہ ایڈیلیڈ آسٹریلیا میں ۹ نومبر ۲۰۲۵ کو ہو... -
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز بھارت پر تجارتی تعلقات کے حوالے سے سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “یکطرفہ اور تباہ کن” قرار دیا۔ یہ بیان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments