- Islamabad
- 35.5°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہدایت الرحمن آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کے چیئرمین
آزاد جموں و کشمیر میں اتحادی حکومت نے آٹھ ماہ سے زائد عرصہ کے بعد بالآخر چیئرمین اور تین ممبران پر مشتمل پبلک سروس کمیشن تشکیل دے دیا۔ گزشتہ برس 17 نومبر آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد بہار نے پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی، گو کہ حکومت نے اس اہم ادارے میں چیئرمین اور ممبران کی تقرری میں دو ماہ کے قریب وقت لگا اور اب بھی ماہرین مضامین سمیت چھ ممبران کی تقرری باقی ہے۔ آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کی مدت تین سال پر مشتمل ہوتی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے جہاں اچھی شہرت اور اپنے اپنے شعبوں کے ماہرین پر مشتمل ایک غیر جانبدار اور شاندار پبلک سروس کمیشن بنا دیا وہیں انہوں نےپہلی بار گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہدایت الرحمن کو اس کا چیئرمین بنا دیاہے، آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے دیگر ممبران میں سابق سیکرٹری خواجہ اعجاز حسین لون، حافظ محمد ابراہیم عزیز اور سابق جج سعید بشیر بٹ شامل ہیں ۔
-
ایپل نے iOS 17.3 جاری کر دیا ہے جس میں کئی نئے حفاظتی پہلو مد نظر رکھے گئے ہیں۔ جو چوری کی صورت میں چوروں کوصارفین کی معلومات جیسے بینک یا ای میل اکاؤنٹس تک فوری رسائی حاصل کرنے سے روکیں گے۔
دیگر iOS 17 ریلیز کی طرح، آپ کو 2018 سے iPhone Xs، iPhone Xs Max یا iPhon...
-
ایپل نے ایشیا پیسیفک ریجن میں سینچری مکمل کر لی۔ ایپل نے سیئول (جنوبی کوریا) میں اپنا 100 واں ریٹیل اسٹور کھولا ہے۔ کوریا میں ایپل کی مصنوعات کی جانب خاصا رجحان پایا جاتا ہے۔ اگرچہ جنوبی کوریا کی موبائل انڈسٹری خصوصا سام سنگ کے موبائل دنیا بھر پسند کیے جاتے ہیں اور جنوبی کو...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments