- Islamabad
- 25.5°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
- Home
- مشہور شخصیات
- ماہرہ خان: سیلف میڈ کوئی چیز نہیں، کامیابی خاندان اور دوستوں کے تعاون سے ممکن ہے
ماہرہ خان: سیلف میڈ کوئی چیز نہیں، کامیابی خاندان اور دوستوں کے تعاون سے ممکن ہے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی کامیاب شخص حقیقت میں ’سیلف میڈ‘ نہیں ہو سکتا اور نہ ہی کوئی مکمل طور پر سیلف میڈ ہوتا ہے۔
ماہرہ خان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خاندان اور دوستوں کے تعاون کی اہمیت پر بات کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی کامیابی کے پیچھے اہل خانہ اور قریبی افراد کا کردار لازمی ہوتا ہے۔
ایک تقریب کے اختتام پر اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے تقریب کے دوران خاندان اور دوستوں کے تعاون پر روشنی ڈالی، اس پر وہ مزید کیا کہنا چاہیں گی؟ اس پر ماہرہ خان نے کہا کہ انہوں نے تقریب میں یہی کہا کہ ’سیلف میڈ‘ محض ایک دلکش اصطلاح ہے، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے والدین، بھائی، بیٹے، اور دوستوں کا بے حد تعاون شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کامیابی میں ان کے کام کے ساتھیوں اور نئے لوگوں سے ملنے اور ان کے تعاون کا بھی اہم کردار رہا ہے۔ ماہرہ خان کے مطابق، حقیقت یہی ہے کہ کوئی بھی شخص اپنی کامیابی میں اکیلا نہیں ہوتا۔
-
لیجئے صاحب عمر تمام ہو رہی ہے ،سورج ڈھل چکاکی دھوپ ختم ہوئی ،شام کی چاشنی بھی رات کے اندھیارے میں گھلنے کو ہے وہ سفر جس کا 8اکتوبر1945 کو آغازہواتھا ،ختم ہوا چاہتا ہے ۔اس دوران کتنے ہی پڑاؤآئےئ دَم لینے کو ٹھہرے اور پھر آگے بڑھنے کو تیار ۔ہر منزل پر کئی ساتھی بچھڑے ، نئے شامل ...
-
پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو ضلع کچہری سے گرفتار کرلیے گئے۔ خیال کاسترو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اپنی ضمانت کرانے کے لیے ضلع کچہری پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود سادہ لباس میں ملبوس اہلکار زبردستی گاڑی میں بٹھا کے ساتھ لے گئے۔ خیال کاسترو پی پی 118 سے انتخا...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments