- Islamabad
- 22.7°C
- Today ( Sunday, 26 April 2026)
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اورمتعلقہ سیکرٹریز شریک ہوئے، چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کے شرکاء نے محسن نقوی کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ پنجاب میں 6 بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز کا قیام وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کریڈٹ ہے۔
اجلاس کے دوران صنعتکاروں اور تاجر برادری کے صدور اور عہدیداران نے کاروبار کے فروغ کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تجاویز کو نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت کی بہتری کے لئے قابل عمل کردار ادا کرسکتے ہیں، خواتین کے لئے ریسورس سنٹر قائم کرنے کا جائزہ لیں گے، پنجاب کے ہر ڈویژن میں بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 45 دن میں 6 بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز قائم کر کے فعال کر دیئے ہیں، بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر پر 22 صوبائی اور 2 وفاقی محکموں کے کاؤنٹرز خدمات فراہم کر رہے ہیں، بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کے قیام سے صنعتکاروں کو 124 این او سی ایک چھت تلے میسر ہوں گے۔
-
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری کو معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو قومی یکجہتی اور ملی جذبے سے حل کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی، خطے میں جاری گریٹ گیم کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر حکمت ع...
-
مائیکل جیکسن کے زندہ ہونے کی قیاس آرائیاں ایک بار پھر شدت اختیار کر رہی ہیں، کیونکہ کچھ مداحوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے حالیہ تصاویر اور ویڈیوز میں "کنگ آف پاپ" کو دیکھا ہے۔ حالانکہ وہ 2009 میں سرکاری طور پر انتقال کر چکے ہیں، مگر کچھ نظریات کے مطابق انہوں نے شہرت ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments