- Islamabad
- 35.5°C
- Today ( Sunday, 26 April 2026)
- Home
- ادبی سرگرمیاں
- پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (پالف) کی خصوصی تقریب 15 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں
پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (پالف) کی خصوصی تقریب 15 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں
پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (پالف) کے زیر اہتمام ایک اہم ادبی اور ثقافتی تقریب کا انعقاد 15 دسمبر 2024 بروز اتوار شام 6 بجے ایڈیلیڈ کے "ان لی ٹاؤن ہال" میں کیا جائے گا۔ اس تقریب میں دو اہم پروگرامز کا آغاز ہوگا: نبیل حیدر کی کتاب "خدا کوئی نہیں ہے" کی رونمائی اور ڈاکٹر ناصر محمود کا پہلا موسیقی البم "نغمہ ہاے ستائش" کا اجرا۔ یہ البم پالف کی کوششوں سے منظر عام پر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ، پالف کی زیر نگرانی چلنے والے "پالف آسٹریلیا اردو سکول" کی پذیرائی بھی اس تقریب کا حصہ ہوگی۔ پروگرام کے دوران پالف کے سرپرست ڈاکٹر افضل رضوی، صدر ڈاکٹر سید مفصل محی الدین، سیکرٹری ڈاکٹر محسن علی آرزو، ایڈیٹر ڈاکٹر کاشف بٹ، اور دیگر اہم مہمانان خطاب کریں گے۔ شرکاء کے لیے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ تقریب ادب اور موسیقی کے شائقین کے لیے ایک شاندار موقع ثابت ہوگی، جہاں نہ صرف نئی تخلیقات کا تعارف ہو گا، بلکہ پاکستانی کمیونٹی کی ثقافت اور تعلیم کے حوالے سے اہم پیشرفتوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
-
میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جس میں کم از کم 1,644 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مندالے شہر میں، زلزلے کے مرکز کے قریب، 24 گھنٹے بعد ملبے سے ایک خاتون کو زندہ نکالا گیا۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں، جو زلزلے کے مرکز سے ...
-
اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں نیا زمینی حملہ کیا، جس میں 24 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب، حماس نے مصر اور قطر کی جنگ بندی تجویز قبول کر لی، تاہم اسرائیل نے ایک نیا جوابی منصوبہ پیش کیا ہے۔
رمضان کے اختتام پر بھی غزہ میں خوراک کی شدید قلت بر...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments