- Islamabad
- 29.9°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے تعلیم سے محروم
وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔ رپورٹ 2021-2022 کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے جس کے مندرجات کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں 76لاکھ 30 ہزار، کے پی میں 36 لاکھ 30 ہزار اور بلوچستان میں 31 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 8 لاکھ بچے اسکول نہیں جا رہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 39 فیصد بچے مختلف وجوہات کی بنا پر اسکول نہیں جا رہے جبکہ سب سے زیادہ بلوچستان میں 65 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بلوچستان کی نسبت خیبر پختونخوا کا تعلیمی میعار بہتر ہے۔ خیبرپختونخوا میں 30 فیصد بچے اسکول نہیں جا رہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق 2016 اور 2017 میں 44 فیصد بچے اسکولوں سے باہر تھے جبکہ 2021 اور 2022 میں 39 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔انٹر کی سطح پر دیکھا جائے تو 60 فیصد بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں جبکہ میٹرک، مڈل اور پرائمری سطح پر 44 فیصد، 30 فیصد اور 36 فیصد بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں۔
-
دہشت گردوں نے مورگا اسپتال دراندازہ کے قریب پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ اس دوران فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او دین محمد شیرانی موقع پر شہید ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے۔<...
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں واضح برتری کے بعد حکومت بنانے پہ غور و فکر شروع کر دیا ہے۔ کامیاب ہونے والے نامزد ارکان کی وفاداریاں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے تحریری حلف نامہ لینے کا بھی فیصلہ سننے میں آ رہا ہے۔
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments