- Islamabad
- 33.8°C
- Today ( Sunday, 26 April 2026)
پسینے کی جھیل / شہزاد نیر
میں نے پیشانی کی شیلف خالی کر دی
تاکہ وہ ترتیب سے رکھ لے
اپنے تمام الزام
اس نے دونوں ہاتھ آگے بڑھائے
اور مجھ سے فائدہ اٹھا لیا
بھر گئے ہم دونوں
مفاد سے وہ
الزام سے میں!
بدنصیبی سے بڑا طعنہ
اور دولت سے بڑا تمغہ
کہیں دنیا میں ہو تو بتاؤ!
وہ میرے پسینے سے اپنا ظرف بھرتا ہے
میں سوکھنے لگوں تو لگا دیتا ہے
کسی اور کو پسینہ بہانے پر
زمین پر نہ انسان کم ہیں
نہ حرص کے برتن
یہ دنیا جھیل ہے
پسینے کے قطروں سے بنی جھیل
جس کے مالک وہ ہیں
جو خود پسینہ نہیں بہاتے!
-
آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیرِاعظم فیصل ممتازراٹھور نے باضابطہ طور پر حلفِ اعتماد لیا۔ حلف برداری کی تقریب صدر ہاؤس میں منعقد ہوئی، جہاں اسمبلی کے اسپیکر چودھری لطیف اکبر نے نئے وزیرِاعظم کو حلف دلایا۔<...
-
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو لکھے گئے خط پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے خود قانون کا مطالعہ کریں۔
...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments