- Islamabad
- 28°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
پیاس کی بغاوت / شاہ روم خان ولی
وہ رقاصہ ہے
مطربہ ہے
اور بلا کی حسین اور تند خو ہے
اسے نغموں میں اپنا جوبن ڈالنے کا
ہنر تو آگیا ہے لیکن
محبتوں سے دلوں کے شہر فتح کرنا
ابھی اس نے نہیں سیکھا
ہے شعر گوئی بھی اب اس کا تعارف
مگر وہ نظم کم اور
زائچے کچھ زیادہ ہی بناتی ہے
اسے فطرت کی رنگینی لبھاتی ہے
بدن کی پیاس اس کو بھی لگتی ہے یقینا
وہ ترستی ہے
ترستی ہے وہ لمس کی حدت کو لیکن
اسے دولت سے شہرت سے جو راحت مل رہی ہے
اسے اپنا اثاثہ جان بیٹھی ہے
اسے معلوم ہی کب ہے
حقیقی سرخوشی چاہت کے وجودِ دلربا سے ہے
وفا سے ہے
یہاں جو پیاس ہے
وہ آس ہے
اور اس پیاس کا انساں سے روٹھ جانا
زوالِ آدمیت کے سوا کچھ بھی نہیں
-
چوک میں جہاز کی ڈمی نصب کی جا چکی تھی۔لڑکی نے چوک سے یو ٹرن لینے کے لیے گاڑی کی رفتار آہستہ کی۔جب گاڑی چوک سے نیم دائرہ بنا کر مڑ رہی تھی تو فرنٹ سیٹ پر بیٹھے، لمبے بالوں والے لڑکے نے کہا،”میں ایک منتر نما ایکویشن سے یہ جہاز اڑا سکتا ہوں۔“
لڑکی نے کنکھ...
-
پچھلے سال اپنے بزنس پارٹنر کے ساتھ اچانک سیر و تفریح کا پروگرام بن گیا تھا۔ اُس سال وادی کمراٹ دیکھنے کا موقع ملا۔ نہایت حسین وادیاں ، ٹھنڈے پانی کے چشمے۔ اس کا احوال آپ دوستوں کے ساتھ شئیر کرچکا ہوں۔
اس کے بعد سے پورا سال بیگم صاحبہ کی جانب سے یہ محبت بھرا گلہ سن...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments