- Islamabad
- 27.1°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
- Home
- مالیاتی بحران
- پی آئی اے کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا
پی آئی اے کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا
آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا۔
ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق آئی ایم ایف حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بنکوں کو پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کیلئے نہ ہو، پی آئی اے کی نجکاری ایک سال کے عرصے میں کر کے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے بعد روز ویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ سے منظوری پر کمرشل بنکوں کی جانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہو گی، پی آئی اے قرض ریشڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بھی بات چیت جاری رہے گی۔ ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے قرض ریشڈول پلان کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
-
انگلینڈ کی گول کیپر ایلی روبک نے اسٹروک سے صحت یاب ہونے کے بعد فٹبال میں واپسی کو "ایک خواب کی تعبیر" قرار دیا۔ وہ تقریباً ایک سال تک میدان سے دور رہی تھیں۔
25 سالہ روبک نے مارچ میں انکشاف کیا تھا کہ پچھلے سال انہیں &qu...
-
ہفتے کے روز، اپوزیشن کی قیادت میں نیشنل اسمبلی نے صدر یون سوک یول کو 3 دسمبر کو مارشل لا کے ناکام اعلان پر مواخذے کی تحریک منظور کی۔ وہ پارلیمنٹ سے معطل ہونے والے جنوبی کوریا کے تیسرے صدر ہیں۔
مواخذے کی قر...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments