- Islamabad
- 23.2°C
- Today ( Sunday, 26 April 2026)
- Home
- مالیاتی بحران
- پی آئی اے کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا
پی آئی اے کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا
آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا۔
ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق آئی ایم ایف حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بنکوں کو پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کیلئے نہ ہو، پی آئی اے کی نجکاری ایک سال کے عرصے میں کر کے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے بعد روز ویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ سے منظوری پر کمرشل بنکوں کی جانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہو گی، پی آئی اے قرض ریشڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بھی بات چیت جاری رہے گی۔ ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے قرض ریشڈول پلان کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
-
بہاولپور: چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر نے خود احتسابی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افراد کو بے بنیاد تنقید میں پڑنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں اور کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔
... -
امریکہ بھر میں یوکرین کے حق میں احتجاج پھوٹ پڑے ہیں، یہ احتجاج اس وقت شروع ہوئے جب وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ، جے ڈی وینس اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان شدید تکرار ہوئی۔ سینکڑوں افراد نیو یارک، لاس اینجلس اور بوسٹن جیسے شہروں میں جمع ہوئے...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments