- Islamabad
- 22.7°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
گلیشیرز کا پگھلاؤ روکنے کا نیا سائنسی حل
ماہرین نے بتایا ہے کہ گلیشیرز کو تیزی سے پگھلنے سے روکنے کے لیے زیرِ آب پردہ لگایا جانا چاہیے۔ انٹارکٹیکا کے ایمنڈسین سی میں 100 کلومیٹر کا زیرِ آب پردہ لگاکر بہت سے علاقوں میں سیلابی کیفیت کو ٹالا جاسکتا ہے۔
سائنسدان ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے انٹارکٹیکا میں گلیشیرز کی برف پگھلنے کا عمل نمایاں حد تک سست کیا جاسکے گا۔ برف کو گرم پانیوں کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے پردہ لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
عالمی درجہ حرارت بلند ہونے سے شمالی اور جنوب قطب کے علاقوں میں برف ریکارڈ تیزی سے غائب ہو رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں سمندری سطح بلند ہوئی ہے اور موسوں کا مزاج بھی بدلا ہے۔
دنیا بھر میں ماہرین اس حوالے سے خاصے فکر مند ہیں۔ شمالی اور جنوبی قطب کی برف تیزی سے پگھلنے کے نتیجے میں دنیا بھر میں سمندر کی سطح بلند ہونے کا عمل جاری رہا تو کئی خطوں میں موسموں کا مزاج انتہائی غیر یقینی ہوجائے گا۔
-
انگریزی حروفِ تہجی میں سیریل ٹو اور ٹوینٹی ٹو پر آنے والے دونوں حروف بی اور وی الگ الگ تو شاید کسی خاص اہمیت کے حامل نہ ہوں لیکن یہ دونوں مل کر ایک بہت خطرناک لفظ ”بیوی“ بناتے ہیں جی ہاں یہی بیوی دنیا کے تقریباً اسی فی صد مردوں یا شوہروں کی زندگی میں آکر دل دہلا...
-
شاعری شاعرکی جان ہوتی ہے،اور ہر شاعرکا کلام اس کے تخیل کا شاہکار ہوتا ہے۔ شاعر اپنے کلام میں اپنا جو معافی الضمیر بیان کرتا ہے،یہ اسے ہی علم ہوتا ہے کہ وہ کیا کہنا چاہ رہا ہے۔ سننے والا اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق غزل و نظم کی تشریح کرتا ہے۔اور جتنے منہ اتنی باتیں کے مصداق کسی ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments