- Islamabad
- 27.1°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
- Home
- مشہور شخصیات
- اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت: فرانزک رپورٹ میں اہم سراغ سامنے آ گیا
اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت: فرانزک رپورٹ میں اہم سراغ سامنے آ گیا
اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، جب فرانزک تجزیے میں ڈیفنس فیز 6 میں واقع ان کے فلیٹ سے ملنے والے پیالوں میں سمندری نمک کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے کل چھ نمونے لیے گئے، جن میں پانچ پیالوں سے اور ایک کچن کے نمک سے حاصل کیا گیا۔ تجزیے میں پتہ چلا کہ پیالوں میں موجود سفوف سمندری نمک تھا جبکہ کچن کا نمک اس سے کیمیائی طور پر مختلف تھا۔
تحقیقاتی حکام کے مطابق سمندری نمک عموماً بدبو ختم کرنے اور کیڑوں کو دور رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پیالوں میں اس خاص نمک کی موجودگی نے اس کے ممکنہ مقاصد پر شکوک پیدا کر دیے ہیں، اور یہ واقعے کی تہہ تک پہنچنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل ایریا، ڈیفنس فیز 6 میں ان کے فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرایہ ادا نہ کرنے پر عدالتی بیلف نے زبردستی دروازہ کھلوایا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، وہ تقریباً آٹھ ماہ قبل وفات پا چکی تھیں۔ آخری بار انہیں ستمبر 2024 میں کسی کمرشل شوٹ میں دیکھا گیا تھا۔
-
لاہور (ضابطہ): پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کیں۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب اختر کے درمیان طلاق کی خبریں گرد...
-
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پہ بحث چھڑ گئی۔ کچھ لوگ اسے پاکستان بھارت کے تناظر میں دیکھ رہے اورکچھ ثانیہ اور شعیب کو لے کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعیب ملک، ثانیہ مرزا اور ثنا جاوید کی پرانی تصاویر ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments