- Islamabad
- 33.8°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
- Home
- بین الاقوامی تنازعات
- اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایک دن میں 143 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 53 ہزار سے تجاوز کر گئیں
اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایک دن میں 143 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 53 ہزار سے تجاوز کر گئیں
اسرائیلی فضائی حملوں کی نئی لہر میں جمعرات کی صبح سے اب تک کم از کم 143 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس کے بعد غزہ میں جاری جنگ کے دوران مجموعی شہادتوں کی تعداد 53,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں قائم الـتوبہ کلینک کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 13 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ حملے کے وقت مریض اوپری منزل پر موجود تھے اور دھماکے کے بعد ان کے جسم کے چیتھڑے اُڑ گئے۔
طبی مراکز پر حملے نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ اور مختلف بین الاقوامی اداروں نے اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
غزہ میں خوراک، پانی، اور طبی سہولیات کی شدید قلت ہے اور امدادی تنظیموں نے انسانی بحران پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
-
سیمیں کرن مشہور معروف کہنہ مشق افسانہ نگار، ناول نگار اور کالم نگار ہیں ۔
سیمیں کرن نے اپنا تازہ ترین ناول " اک معدوم کہانی ،" مجھے کچھ دن پہلے بھیجا ۔۔میری تسائل پسند طبیعت سے وہ کچھ کچھ واقف بھی ہیں اس لئے تین چار دن قبل مسیج کر کے ناول کے بارے میں ابت...
-
وہ نابینا تھی۔ لیکن اس کے پاس سفید چھڑی کی بجائے کیمرہ ہوتا تھا۔
اچھے لوگ جو دوسروں پر ہنستے نہیں ہیں اور دوسروں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔وہ ہمدردی جتاتے ہوئے اس سے کہتے کہ وہ سفید چھڑی ضرور پاس رکھا کرے۔اس سے راستے کی مشکلات میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور دیکھنے والے لوگ ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments