- Islamabad
- 31°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
- Home
- ادبی سرگرمیاں
- آسٹریلیا میں دوسری بین الاقوامی علامہ اقبال کانفرنس
آسٹریلیا میں دوسری بین الاقوامی علامہ اقبال کانفرنس
پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (پالف) انکارپوریٹڈ نے دوسری بین الاقوامی علامہ اقبال کانفرنس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔یہ کانفرنس دو مراحل پر مشتمل ہو گی۔ جس میں پہلا حصہ آن لائن ۶ ستمبر ۲۰۲۵ کو ہو گا جبکہ دوسراحصہ بالمشافہ ایڈیلیڈ آسٹریلیا میں ۹ نومبر ۲۰۲۵ کو ہو گا۔ یہ تاریخی علمی و ادبی کانفرنس علامہ محمد اقبالؒ کی فکری میراث کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے کے عزم کی علامت ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر سے دانشوروں، شعراء، اور محققین کو یکجا کرنا ہے تاکہ اقبال کی فکر کی عصر حاضر میں اہمیت کو تعلیم، تہذیبی شناخت، اور عالمی امن جیسے موضوعات پر زیر بحث لایا جا سکے۔ کانفرس میں دنیا بھر سے ماہرین اقبال اپنے مقالات کے ساتھ شریک ہوں گے جن میں نمایاں نام پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی، پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق خان، ڈاکٹر عبدالروف رفیقی (ڈائریکٹر، اقبال اکیڈمی پاکستان)، ڈاکٹر شیر علی، ڈاکٹر تقی عابدی سید (کینیڈا)، محترمہ غوثیہ سلطان نوری (امریکہ)، طارق محمود مرزا (آسٹریلیا)، سیدہ ایف. گیلانی (آسٹریلیا)، ڈاکٹر عابد شیروانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عادل سعید قریشی، ڈاکٹر تمنا شاہین (بھارت)، ڈاکٹر راحیلہ بی بی، ڈاکٹر شگفتہ فردوس، ڈاکٹر یاسمین کوثر، اور ڈاکٹر ریاض توحیدی (کشمیر) شریک ہیں۔
-
مشہور امریکی باکسر اور کامیاب کاروباری شخصیت جارج فورمین 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فورمین، جنہوں نے مشکل حالات سے نکل کر ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا، اپنے کاروباری منصوبوں کی وجہ سے بھی عالمی شہرت رکھتے تھے۔ ان کے اہل خانہ نے جمعہ ک...
-
22 مارچ 2025 کی صبح، قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد انکور پہنچی تاکہ حیرت انگیز بہاریہ اعتدال (Spring Equinox) کے طلوع آفتاب کا مشاہدہ کر سکے۔
اس موقع پ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments