- Islamabad
- 26°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
- Home
- بین الاقوامی تنازعات
- بھارت کے پاکستان کی نورخان، مرید اور شورکوٹ ایئر بیسز پر حملے ناکام، ترجمان پاک فوج
بھارت کے پاکستان کی نورخان، مرید اور شورکوٹ ایئر بیسز پر حملے ناکام، ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ہنگامی میڈیا بریفنگ میں انکشاف کیا کہ بھارت نے پاکستان کے تین اہم ایئر بیسز — نورخان، مرید اور شورکوٹ — پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے، تاہم پاک فضائیہ کے دفاعی نظام نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا اور تمام فضائی اثاثے محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ نورخان ایئر بیس کے قریب بھارت کی ایک کارروائی کو بروقت ناکام بنایا گیا، اور فضا میں متعدد میزائلوں کو تباہ کیا گیا۔ کچھ میزائل ایئر بیسز کے حدود میں گرے مگر کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید انکشاف کیا کہ بھارت نے افغانستان کی حدود میں بھی میزائل داغے، جو پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی بھارتی کوششوں کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے میزائل حملوں کے الیکٹرانک شواہد پاکستان کے پاس موجود ہیں، اور یہ کارروائیاں بھارت کی بزدلانہ سوچ اور غیر ذمہ دار رویے کو ظاہر کرتی ہیں۔
اس سے قبل ایک اور ہنگامی پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے آدم پور سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں سے 5 بھارتی شہر امرتسر اور ایک آدم پور میں گرا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر سکھ برادری کو نشانہ بنا رہا ہے، اور پاکستان سکھوں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتا ہے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔
-
پاکستان کی سینیٹ نے آپریشن "بنیان مرصوص" کی شاندار کامیابی پر ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے، جس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
قرارداد میں پاکستان کے علاقائی وعالمی امن کے عزم ک...
-
سوراناری ٹاسک فورس اور کمبوڈیا کی فوج کے درمیان سرحدی گشت کے دوران جھڑپ ہوئی، جس کی تصدیق لیفٹیننٹ جنرل بونسن پڈ کلانگ (کمانڈر، سیکنڈ آرمی ریجن) نے ہفتے کے روز کی۔
یہ جھڑپ اُس وقت پیش آئی جب اطلاعات سامنے آئیں کہ کمبوڈین فوجی تھائی علاقے نام یوئن، صوبہ اوبون...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments