- Islamabad
- 24.9°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کا ضلع شہید بینظیر آباد میں سیلابی انتظامات کا جائزہ
خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع شہید بینظیر آباد کا دورہ کیا اور انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں مسائل اور حفاظتی اقدامات پر بات چیت کی۔
کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور محکمہ آبپاشی، صحت اور ریسکیو 1122 کے نمائندوں نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سپر فلڈ کی صورت میں 9 یونین کونسلوں کے 95 دیہاتوں میں تقریباً 80 ہزار افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 64 ہزار مویشی بھی خطرے میں ہیں جن کے انخلا کا عمل جاری ہے۔
متاثرہ علاقوں میں قاضی احمد اور سکرنڈ کی یونین کونسلیں شامل ہیں جن میں تھٹ، سعید کانڈو، پھلیل، کھڑ، گہرام مری، بہاول شاہ، محراب پور، ماڑی اور موریا لاکھو شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 59 ریلیف کیمپس اور 11 میڈیکل کیمپس فعال کیے جاچکے ہیں جبکہ لائف جیکٹس، کشتیاں، فائر بریگیڈ، ایمبولینس، ڈی واٹرنگ پمپس اور وینٹی لیٹرز بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے پولیس، انتظامیہ اور رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ضلع شہید بینظیر آباد کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔” ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاسی اختلافات کو بھلا کر ایک قوم بننے کا ہے، اور پانچ برس کے اندر یہ تیسرا بڑا سیلاب ہے جس کا ہمیں سامنا ہے۔
-
صنم جنگ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جوکہ امریکا میں گزارے گئے اُن کی زندگی کے چند لمحات کو لیکر بنائی گئی ہے، اس ویڈیو میں اداکارہ کو روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں جذباتی آڈیو لگائی گئی ہے جس کے الفاظ یہ تھے کہ &ldq...
-
سویڈش اسکول آف اسپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنسز سے وابستہ سائنس داں اور اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر بولم کہتی ہیں کہ پروسٹیٹ کینسر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنے کارڈیویسکیولر سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے نسبتاً سخت ورزش کریں اور اس سلسلے میں سائیکلنگ، جاگنگ اور سوئمنگ بہت مفید ثابت...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.




Facebook Comments