- Islamabad
- 31°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
- Home
- سیاسی جماعتیں
- مولانا فضل الرحمان کا مدارس کے خلاف عالمی سازشوں پر شدید ردعمل
مولانا فضل الرحمان کا مدارس کے خلاف عالمی سازشوں پر شدید ردعمل
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت پوری دنیا مذہبی مدارس کے خاتمے کی سازش کر رہی ہے۔
مردان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ پارلیمنٹ کو بے حیثیت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت رجسٹریشن کے نام پر مدارس کے بینک اکاؤنٹ بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور گزشتہ سال 8 فروری کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا امریکہ کو ناقابلِ شکست قوت سمجھتی ہے، مگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کا سب سے بڑا پاگل قرار دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی اصل پارلیمنٹ عوام ہے۔ افغانستان، عراق اور شام میں لوگ جنگ کی وجہ سے ہجرت کر گئے، مگر فلسطینی اپنی سرزمین پر ثابت قدم رہے، حالانکہ غزہ پر شدید بمباری کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، لیکن مجاہدین نے اپنی جدوجہد ترک نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وہ زندہ ہیں، کوئی بھی قادیانیت کو مسلط نہیں کر سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوام سڑکوں پر آگئے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہو جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ عظیم کے بعد یہودیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ دربدر ہو گئے، جبکہ قادیانیت کو یہودیوں کی پیداوار قرار دیا۔ انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میدان میں رہیں گے اور بالآخر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچیں گے۔
-
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ مقامی سطح پر تیار کیے گئے جاسوس ڈرونز کی نمائش کی گئی،ان ڈرونز کی دارالحکومت ریاض کے شمال میں عالمی دفاعی نمائش منعقد کی گئی،العربیہ کے مطابق ان ڈرونز میں "العنقا - آصف 1 - آصف 2 - ھبوب سمووم جیسے ڈرونز شامل ہیں۔
العنقا کمپنی کے بورڈ ...
-
خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق نگران وفاقی وزیر تجارت، صنعت و داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سٹیل اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے سعودی صنعت کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آب...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments