- Islamabad
- 23.2°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
پاکستان کا بھرپور جواب، آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز، بھارتی اہداف تباہ
پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فجر کے وقت آپریشن "بنیان مرصوص" کا آغاز کرتے ہوئے جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی حملے جاری ہیں اور بھارت کے متعدد فوجی و اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران بھارت کے علاقے بیاس میں موجود براہموس میزائل کا ڈپو تباہ کر دیا گیا، جبکہ ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیسز پر بھی شدید حملے کیے گئے۔ ادھم پور ایئر بیس کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ایئر فیلڈ مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی طرف سے "فتح ون" میزائل کے ذریعے ان بھارتی مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں سے پاکستانی شہریوں اور مساجد پر حملے کیے گئے تھے۔ مختلف بھارتی علاقوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دی جا رہی ہیں۔
یہ کارروائی بھارتی فضائی حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، جن میں بھارت نے نورخان، مرید اور شورکوٹ ایئر بیسز کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا تھا۔
پاکستانی افواج کی اس بروقت اور دندان شکن جوابی کارروائی کو قوم بھرپور سراہ رہی ہے۔
-
سابق وزیرِاعظم عمران خان کے ہزاروں حامی اسلام آباد کی جانب مارچ کر رہے ہیں، ان کی رہائی اور حکومت کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ احتجاج سے قبل پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دارالحکومت کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے تاکہ کسی...
-
اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ بھر میں کم از کم چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مضافات میں ایک نیا انخلا کا حکم جاری کیا ہے۔
اتوار کے روز، جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں تین افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ وسطی غزہ ...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments