- Islamabad
- 24.4°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
پاکستان کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ
وزارتِ خارجہ پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کو "غیر قانونی اور بلاجواز" قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہیں۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کے دفاعِ خودی کے حق کو جائز قرار دیا اور ان اشتعال انگیز کارروائیوں کو پورے خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
پاکستان نے ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس جارحیت کو رکوائیں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جوابدہ بنائیں۔
-
لیجئے صاحب عمر تمام ہو رہی ہے ،سورج ڈھل چکاکی دھوپ ختم ہوئی ،شام کی چاشنی بھی رات کے اندھیارے میں گھلنے کو ہے وہ سفر جس کا 8اکتوبر1945 کو آغازہواتھا ،ختم ہوا چاہتا ہے ۔اس دوران کتنے ہی پڑاؤآئےئ دَم لینے کو ٹھہرے اور پھر آگے بڑھنے کو تیار ۔ہر منزل پر کئی ساتھی بچھڑے ، نئے شامل ...
-
پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو ضلع کچہری سے گرفتار کرلیے گئے۔ خیال کاسترو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اپنی ضمانت کرانے کے لیے ضلع کچہری پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود سادہ لباس میں ملبوس اہلکار زبردستی گاڑی میں بٹھا کے ساتھ لے گئے۔ خیال کاسترو پی پی 118 سے انتخا...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.




Facebook Comments