- Islamabad
- 30.5°C
- Today ( Friday, 24 April 2026)
- Home
- سیاسی جماعتیں
- پیپلزپارٹی کا واضح پیغام: پسماندہ علاقوں کو نظرانداز کیا تو بجٹ میں ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کا واضح پیغام: پسماندہ علاقوں کو نظرانداز کیا تو بجٹ میں ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں میں ترجیح دے، بصورت دیگر بجٹ کی منظوری میں پیپلزپارٹی ساتھ نہیں دے گی۔
انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف زرداری نے صدارتی ریفرنس کے ذریعے بھٹو کو انصاف دلایا، عوام کی عدالت نے بھٹو کو بے گناہ قرار دیا اور پچاس سالہ جدوجہد رنگ لائی۔
بلاول بھٹو نے دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف جنگ ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف تمام محب وطن پاکستانیوں کو متحد ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قیدی نمبر 804 کو سیاست کا حق ہے مگر اُسے بھی دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف اپنانا ہوگا۔ بلاول نے وفاق سے وفاداری اور سازشوں کے خلاف ڈٹ جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو نے دریائے سندھ کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر خارجہ انہوں نے عالمی سطح پر پانی کی تقسیم کا مقدمہ لڑا اور بھارت کے آبی جارحانہ اقدامات کو بے نقاب کیا۔
انہوں نے عدالتی اصلاحات اور مساوی نمائندگی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ سیاست جس نہج پر پہنچ چکی ہے، وہ ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر رہی ہے۔
آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی عناصر—سیاسی ہوں یا غیرسیاسی—پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے، ان کا راستہ پیپلزپارٹی روکے گی۔ ہمارا پیغام واضح ہے: "پاکستان کھپے!"
-
ہم دشتِ بے کــــنار میں وَحشت سے مَر گئے
حیرت کی بات یہ ہے کہ حیرت سے مر گئے
اِس دَور ِ بے لحــــــاظ میں جیـــنا عـــذاب ہے
ہیں خوش نصیب لوگـــ جو عزّت سے مر گئے
اِن حُکــم رانِ وقت پہ ' لعنت ' کے چار حرف
سارے عــوا...
-
نسبت سے اہل بیت کے انوار مل گئے
یعنی خدا ملا، شہ_ابرار مل گئے
شہرت اُسے ملی، اِسے دینار مل گئے
تو زین فخر کر تجھے سرکار مل گئے
شیطانیت کا راج تھا، دنیا کے دشت میں
پھر ارض_ ریگ زار کو گلزار مل گئے
رہتے ہیں مست آپ کے...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments