- Islamabad
- 28.8°C
- Today ( Saturday, 25 April 2026)
- Home
- بین الاقوامی تنازعات
- پیوتن کا دورۂ بھارت: واشنگٹن سے بڑھتی کشیدگی کے درمیان نئی دہلی سے سفارتی توازن قائم کرنے کی کوششیں
پیوتن کا دورۂ بھارت: واشنگٹن سے بڑھتی کشیدگی کے درمیان نئی دہلی سے سفارتی توازن قائم کرنے کی کوششیں
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جمعرات کی شام بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچے، جو یوکرین پر روس کے مکمل حملے کے بعد تقریباً چار سال میں ان کا پہلا بھارتی دورہ ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب یوکرین جنگ کے حل کے لیے امریکہ کی تازہ کوششیں بھی سست ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سفارتی روایت توڑتے ہوئے خود ایئرپورٹ پر جا کر پیوٹن کا استقبال کیا اور انہیں اپنے مخصوص انداز میں گلے لگایا۔
پیوٹن کا 30 گھنٹے کا مختصر دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب امریکا اور بھارت کے تعلقات میں نمایاں تناؤ دیکھا جا رہا ہے۔ امریکہ، روس کے ساتھ بھارت کے پرانے اسٹریٹیجک تعلقات اور جنگ کے دوران روسی تیل کی خرید میں اضافے پر بھارت پر ٹیرف اور ممکنہ پابندیوں کی دھمکی دے چکا ہے۔
یہ صورتحال نئی دہلی کے اس دیرینہ سفارتی توازن کو مزید نازک بنا رہی ہے، جس میں وہ روس سے قریبی روابط برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک کے ساتھ مضبوط شراکت داری بھی قائم رکھنا چاہتا ہے۔
-
انسانی حقوق وہ بنیادی اصول ہیں جو ہر انسان کو صرف انسان ہونے کے ناتے حاصل ہوتے ہیں۔ ان میں زندگی، آزادی، مساوات، انصاف، تعلیم، صحت، مذہب اور اظہارِ رائے جیسے حقوق شامل ہیں۔ یہ حقوق کسی بھی ترقی یافتہ، مہذب اور...
-
پاکستان میں صارفین کے حقوق کا تصور ایک ایسے وقت میں اہمیت اختیار کر گیا ہے جب مارکیٹ میں اشیاء و خدمات کی بھرمار ہے لیکن معیار، قیمت اور دیانت داری کے اصول اکثر نظر انداز کیے جاتے ہیں۔ صارفین وہ افراد ہوتے ہی...
Get Newsletter
Subscribe to our newsletter to get latest news, popular news and exclusive updates.





Facebook Comments